ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی حکومت مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کا غلط استعمال کررہی ہے:سنجے راوت

مودی حکومت مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کا غلط استعمال کررہی ہے:سنجے راوت

Sat, 26 Feb 2022 11:10:00    S.O. News Service

ممبئی ،26؍فروری (ایس او نیوز؍ایجنسی)شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے جمعہ کو شیوسینا کارپوریٹر یشونت جادھو کے گھر پر انکم ٹیکس کے چھاپے کے بعد ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں گھٹیا سیاست ہو رہی ہے۔ ملک میں جس طرح سے مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کا غلط استعمال ہو رہا ہے، وہ تشویشناک ہے۔ یہ لوگ ہمارے ملک میں کونسی جمہوریت چلا رہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں آدتیہ ٹھاکرے نے بھی اتر پردیش میں کہا ہے کہ ملک میں گھٹیا سیاست چل رہی ہے اور ہم سب کو اس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ سنجے راوت کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب جمعہ کی صبح انکم ٹیکس کی ایک ٹیم نے پارٹی کارپوریٹر یشونت جادھو کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ اس کے گھر میں افسر مسلسل کئی دستاویزات کی جانچ کر رہے تھے۔ یشونت جادھو بی ایم سی کی اسٹانڈنگ کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔ ان پر بے نامی کمپنی بنا کر کروڑوں روپئے کا غلط استعمال کرنے کا الزام ہے۔ یہی نہیں یشونت جادھو کے علاوہ بی ایم سی کے کچھ ٹھیکیداروں کے گھر پر انکم ٹیکس کے چھاپے بھی جاری ہیں۔

واضح رہے کہ تین دن پہلے مہاراشٹر حکومت کے کابینہ وزیر اور این سی پی لیڈر نواب ملک کو ای ڈی نے گرفتار کیا تھا۔ ان پر منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں -


Share: